Breaking News

’’رانا ثنااللہ باہر تو نکلو،تمہارے لیے۔۔۔۔‘‘ ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارٹی میں تبدیلیوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے۔

کہ پنجاب میں پارٹی کو اگلے انتخابات کیلئے تیار کرنےا ور حالیہ عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں پارٹی کو جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے جس کیلئے پارٹی عہدیداران کی فہرست بھی جاری کی جارہی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پنجاب میں پارٹی کی کمان سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو سونپی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ساؤتھ پنجاب کی صدارت رہنما تحریک انصاف عون عباس بپی کو دی گئی ہے جبکہ نارتھ ریجن کے صدر عامر محمود کیانی ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ ایک بار باہر تو نکلو تمہارے لیے عورتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے پولیس کی کلینک آمد سے متعلق کہا کہ انہیں مجھ سے پیار ہی بہت ہے۔ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کلینک کے باہر پولیس کے پہنچنے سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ پولیس آپ کے کلینک کیوں آئی تھی؟ جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ کیا کریں پولیس کو مجھ سے پیار ہی بہت ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *