Breaking News

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ! سابق وزیر اعظم نے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں دب بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی  نامور سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتی جا رہی ہیں کچھ دن قبل ہی لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی 2 مذہبی جماعتوں اور دو سابق وزرائے اعظم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے ساتھ  آئندہ انتخابی الحاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذہبی جماعتوں میں جمعیت جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔ جبکہ سابق وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ان سابق وزراء میں سید منظور اور مفتی منصور پی ٹی آئی میں شامل ہیں، ان کا تعلق مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے ہے۔دوسری جانب  لودھراں سے نون لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پارٹی کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئےبنی گالہ پہنچ گئے ۔ نون لیگ کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن2018 میں علی ترین کو شکست دی تھی۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.