Breaking News

بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔آج کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شام/رات گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ منگل کوملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔ اس دوران خطہ پوٹھوہارمیں گردآلود/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شام/رات کے دوران گردآلود/تیزہوائیں چلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.