Breaking News

ملتان کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی! شاہ محمود قریشی نے صاحبزادے’زین قریشی ‘ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ہیں۔ اُنہوں نے 2018 کے الیکشن میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ملتان سے حصہ لیا تھا تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ آزاد امیدوار سلمان نعیم سے ہار گئے تھے۔ سلمان نعیم کو جہانگیر ترین کی حمایت حاصل تھی۔

اب صوبائی اسمبلی کے اسی حلقے میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے کیونکہ سلمان نعیم نے حمزہ شہاباز کو ووٹ دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے باقی ممبران کی طرح سلمان نعیم کو بھی ڈی سیٹ کر دیا تھا اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے اس انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔زین قریشی پی پی217سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ زین محمود قریشی آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔زین محمود قریشی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کے مدمقابل ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق ایم پی اے سلیمان نعیم کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن ہو گا۔واضح رہے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نےتنظیم سازی کے سلسلے میں وسطی پنجاب تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا تھا ، نوٹی فیکشن کے مطابق ایم این اے عندلیب عباس کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب بنایا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *