Breaking News

اگلا الیکشن کون جیتے گا ؟سہیل وڑائچ کے دعویٰ نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور و معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ جنہوں نے سابق وزیر اعظم نوز شریف کی حکومت کے خاتمے کی بھی درست پشین گوئی کی تھی جس پر اُن کے تجزئیے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔ اب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کا سہیل وڑائچ نے انوکھا دعویٰ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی اینکر نے سوال پوچھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے بعد اگلا لیڈر کون بنے گا ؟ کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک گروپ اسد عمر کیساتھ ہے اور دوسرا گروپ کا لیڈ ر پرویز خٹک ہیں ، اگر عمران خان کے بعد کوئی لیڈر بنا تو ان دونوں میں سے کوئی ایک ہے جو پارٹی کا اگلا لیڈر ہو گا ۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ آئند الیکشن صاف اور شفاف ہوئے تو ملک کی اگلی وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بنیں گی اور اگر کنٹرولڈ الیکشن ہوئے تو پھر میاں شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہونگے ۔ دوسری جانب عوام کی اکثریت نے ملک میں فوراً کے انعقاد کی حمایت کر دی، تحریک انصاف کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی اکثریت بھی جلد نئے انتخابات کی حمایت کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ(آئی پور) کے سروے نتائج جاری کر دیے گئے، جس میں دو ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا جب کہ یہ سروے24 مئی سے 3 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔ سروے نتائج کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوراً مڈٹرم انتخابات کروانے کی بھی حمایت کرنے کا کہا البتہ 35 فیصد نے اسمبلیوں کوآئینی مدت مکمل کرنے کا کہا۔ سروے کے مطابق مڈٹرم انتخابات کروانے اور اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل کرنے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹرز کے مؤقف میں واضح فرق بھی نظر آیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *