Breaking News

پی پی 217 ضمنی الیکشن: دو بڑے سیاسی حریف آمنے سامنے، نام سن کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی نشستوں پر 17 جولائی کو دوبارہ الیکشن ہونے جا رہا ہے جس میں بڑے کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اسی طرح پی پی 217 ضمنی انتخابات کے لیے بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے شیخ سلمان نعیم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا ہے جس کے بعد انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار، آج انتخابات ہونے کی صورت میں عوام کی اکثریت نے عمران خان کی جماعت کو ووٹ دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ(آئی پور) کے سروے نتائج جاری کر دیے گئے، جس کے مطابق عوام کی اکثریت تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی خواہاں ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے حالیہ سروے کے دوران 29 فیصد عوام نے آج انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینےکا کہا، جبکہ 25 فیصد نے ن لیگ، 9 فیصد افراد نے پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جبکہ 7 فیصد نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔ یوں عوامی رائے کے مطابق تحریک انصاف اس وقت الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.