Breaking News

عمران خان کو بڑا جھٹکا!!!!! پی ٹی آئی کی اہم شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی ماحول میں گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ تا حال جاری ہے، ایک بار پھر پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔جس سے پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ضلع دادو کے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر خلیل سکندر کھارو نے ملاقات کی، ڈاکٹر خلیل نے اپنے بھائیوں اور قبیلے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی میں شامل ہونے پر کھارو قبیلے کاشکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے صوبے بھر میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے،پیپلزپارٹی ملک میں بلاتفریق و بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خلیل کی شمولیت سے ضلع دادو میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی۔دوسری جانب ڈاکٹر خلیل سکندر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے سیاسی مخالفت کے باوجود ہمیشہ عزت دی۔دوسری جانب حریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اپنی قیادت پر برہم ہوگئے ،ارکان قومی اسمبلی نے قیادت کو کھری کھری سنادیں۔تفصیلات کے مطابق کے پی اور کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے قیادت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے پیغام بھجوائے کہ حقیقی آزادی مارچ میں پولیس تشدد اور آنسو گیس کا سامنا ہم نے کیا اورتعریفیں کنٹینر پر براجمان رہنماوں کی جارہی ہیں ۔ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ کنٹینر پر موجود رہنما کارکن لائے اور نہ ہی شیلنگ کا سامناکیا بس عمران خان کیساتھ کنٹینر پر چڑھ کر سیلفیاں بناتے رہے اس کے باوجود عمران خان ان کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں ۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.