Breaking News

پانچوں انگلیاں گھی میں: وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کو ڈبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ رواں ماہ یعنی جون کے ماہ میں بجٹ پیش کیا جا رہا ہے اور بجٹ کی خبر سُنتے ہی سرکاری ملازمین کو امید ہو جاتی ہے کہ جس طرح مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھی ہے اسی طرح اُن کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔

تاہم وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ملازمین کو اچھی کارگردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا۔ کوئی اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔ جب کہ تیسرے بجٹ اعزازیہ سے وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ، ریونیو ڈویژن ، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ ملازمین مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے میں اہم خبر سامنے آئی ۔ بتایا گیا کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کیلئے 780 ارب مختص ہونے کا امکان ہے۔ خزانہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 3 تجاویز دی ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 تک تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی مد میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کیلئے 10 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.