Breaking News

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔ ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو  طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ،عامر لیاقت بیہوش ہو گئے تھے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ   عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا ۔دوسری جانب گزشتہ روزسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق فوجی افسر کی اہلیہ سخت الفاظ کا استعمال کرتی ہوئی دکھائی دیں اور انہوں نے گالیاں تک دیں تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاک فوج سے دل آزاری کی معافی مانگ رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ ایک جملہ استعمال کیا جارہاہے کہ ” سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے “ ، سابق فوجی افسرکی اہلیہ کا کہناتھا کہ ”یہ ایک پراپیگنڈہ ہے ، میرے وطن اور میری فوج کے خلاف، میں اپنی آرمی کے ساتھ کھڑی ہوں، پاک فوج زندہ باد، میر ی فوج اور میرے پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میری جان بھی حاضر ہے،اگر پھر بھی مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا اگر جعلی خبروں سے بھی ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.