Breaking News

پی ٹی آئی کی طاقت میں مزید اضافہ بہت بڑی شخصیت کی شمولیت کاا علان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں موجود ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کا گراف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

کولیشن فار انکلوسیو پاکستان کے کراچی سے ٹرانسجنڈرز کے وفد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے ٹرانسجنڈرز تنظیم کا پارٹی میں استقبال کیا،بلال غفار کی جانب سے ٹرانسجنڈرز کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی میں الگ ونگ کے قیام کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات میں متجنس افراد ایکٹ 2018کے قانون، بلدیاتی قانون سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ملاقات میں اراکین اسمبلی ادیبہ حسن، ڈاکٹر سیماء، اکرم چیمہ، شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ خواجہ سراء معاشرے کی روز مرہ زندگی کا اہم حصہ ہے ٹرانسجینڈرز تنظیم کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نواز شریف، شہباز شریف  اور آصف زرداری کا تجربہ سے ہر طبقہ خوفزدہ ہو گیا ہے شہباز اسپیڈ سفید پوشی رکھنے والوں کو کنگال کر کے دم لے گی،پی ٹی آئی تمام رنگ و نسل اور مختلف لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے اس موقع پر وفد کی سربراہ کامی سڈنے کہا کہ عمران خان ایک سچا نڈر لیڈر ہے خان کے ویژن سے متاثر ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.