Breaking News

نواز شریف نے لندن میں شادی کرلی ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کافی عرصے سے علاج کے سلسلہ میں لندن میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں کا محور بھی لندن ہی بنا ہوا ہے تاہم اب نئے انکشاف نے سیاسی ماحول ایک بار پھر نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں شادی کرلی۔ سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور نے نجی ٹی وی (نیو نیوز) کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں شادی کرلی ہے کیونکہ وہاں کا ویزہ ختم ہو رہا تھا اور ساتھ پاسپورٹ کی معیاد بھی پوری ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان اور شریف خاندان آپس میں کوئی موازانہ نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے دنیا بھر میں جائیدادیں بنائیں، اسی طرح زرداری خاندان کے سرے محل سے لیکر بیرون ملک جائیدادیں ہیں، عمران خان ایک ہی نصب العین ہے کہ ملک میں انصاف قائم کیا جائے۔ دوسری جانب ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا، یہ معاہدے عوامی مفاد کے لئے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کو واضح جواب دے دیا تھا کہ کسی صورت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر پیسے نہیں بڑھائیں گے بلکہ ٹیکس بیس بڑھا کر پیسے پورے کر دیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے وہ عوامی مفاد کے لئے نہیں ہے، اس لئے ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا مگر صورت حال یہ ہے کہ یہ تو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *