Breaking News

پاک فوج کو گالیاں نکالنے والی ریٹائرڈ فوجی افسر کی بیگم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجیوں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس کا سوالات کا مرحلہ صحافیوں کے ساتھ تنازع کے باعث منسوخ کر دیا گیا جبکہ اس دوران ایک سابق فوجی افسر کی جانب سے سینئر صحافی اعزاز سید کو یہ بھی کہا گیا کہ ” تم اپنے جنازے کی تیاری کرو “ ۔

تاہم اسی دوران سابق فوجی افسرکی میڈیا نمائندے گفتگو کی ویڈیو بھی وائر ل ہوئی جس میں وہ تنقید کرتی ہوئی نظر آئیں۔ گزشتہ روزسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق فوجی افسر کی اہلیہ سخت الفاظ کا استعمال کرتی ہوئی دکھائی دیں اور انہوں نے گالیاں تک دیں تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاک فوج سے دل آزاری کی معافی مانگ رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ ایک جملہ استعمال کیا جارہاہے کہ ” سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے “ ، سابق فوجی افسرکی اہلیہ کا کہناتھا کہ ”یہ ایک پراپیگنڈہ ہے ، میرے وطن اور میری فوج کے خلاف، میں اپنی آرمی کے ساتھ کھڑی ہوں، پاک فوج زندہ باد، میر ی فوج اور میرے پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میری جان بھی حاضر ہے ،اگر پھر بھی مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا اگر جعلی خبروں سے بھی ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں، یہ میرافخر ہے ، میری بے عزتی نہیں ہے کہ اگر میں اپنی فوج سے کہوں کہ اگر آپ کو میری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں ۔“

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *