Breaking News

عامر لیاقت کی اچانک موت ؟ تحقیقات کا آغاز، پولیس کو اہم چیز مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کل دوپہر اچانک انتقال کر گئے تھے، انہیں بے ہوشی کی حالت میں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے گا کہ آخری مرتبہ عامر لیاقت کی کس سے بات ہوئی تھی، پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلیے ہیں، عامر لیاقت کے کمرے میں ایک ڈبل بیڈ اور الماری تھی جب کہ کمرے میں کچھ برتن اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔ اس سے قبل ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی ہے اور گھر سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں، موت کی وجہ تو میڈیکل رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی ساس نے داماد کی تدفین میں شرکت کیلیے وزیراعظم سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی لودھراں کے ایک گاؤں میں مقیم والدہ سلمیٰ بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے داماد کی تدفین میں شرکت کیلیے وزیراعظم سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ مرحوم کی ساس سلمیٰ بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی وفات کا دکھ ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.