Breaking News

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے عجیب و غریب نام سامنے آ گئے،الیکش کمیشن بھی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ڈونرز کے عجیب عجیب نام سامنے آنے پر الیکشن کمیشن کے ممبران حیران رہ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ڈونرز کے نام عجیب سے لگ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے جواب دیا کہ بیرون ملک منتقل ہو کر پاکستانیوں کا لب و لہجا بدل جاتا ہے ، کئی لوگوں کا اصل نام کچھ اور ہوتا ہے لیکن مشہور کسی اور طرح ہوتے ہیں ۔ کمیشن نے پوچھا کہ جن افراد کے نام ہیں انکے شناختی کارڈ نمبر کیوں نہیں ہیں ، پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈونرز کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر 2018 میں لازم قرار دیے تھے ۔کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا کوئی غیر ملکی بھی براہ راست بنک میں فنڈ جمع کرا سکتا ہے ؟، وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی کا اپنا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ، بیرون ملک تمام ڈونرز ایجنٹ کے ذریعے پارٹی فنڈ جمع کراتے ہیں ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.