Breaking News

ق لیگ کا زوال شروع: اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی سے پلہ جوڑ لیا۔۔۔چوہدری برادران کو شدید دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے بعد ق لیگ کی اہم وکٹ گرا دی، گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ق لیگ ضلع دیامیر کے صدر ناصر محمود بھی پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ،انچارج سید سبط الحیدر بخاری ،چودھری منظور ،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمدامجد سعدیہ اورممبر سعدیہ دانش نے شرکت کی۔ان کے علاوہ ممبر سی سی سی محمد موسیٰ اور گلگت بلتستان کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی، شمولیتی پروگرام میں جئے بھٹو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔دوسری جانب ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے مسلم لیگ ق کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں، مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کے ساتھ کروں گا۔ دوسری جانب کے مطابق ماضی کی حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ ق لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دہائیوں کا ساتھ ختم کرتے ہوئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *