Breaking News

سعودی عدالت نے شہبازشریف کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانی کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ شہبازشریف کی آمد پر زائرین کی جانب سے ” چور ،چور“ کے نعرے لگائے گئے ، جبکہ ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں پاکستانی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی تھی۔

جب کہ انہیں سعودی سیکیورٹی اہلکار گھیرے میں لیتے ہوئے لے جا رہے تھے ، اس دوران زائرین کی جانب سے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب دورے کے دوران مسجد نبوی کے احاطے میں نعرے بازی کرنے پر سعودی عدالت نے پاکستانی شہری کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے جب کہ اسے دس ہزار ریال ( تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے پاکستانی) کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ ایکسپریس ٹریبیو ن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن طاہر پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے پاکستانی وفد کے اپریل میں سعودی عرب کے دورے کے دوران مسجد نبوی کے احاطے میں نعرے بازی کی اور بعدازاں اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ، ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ 30 دن کے اندر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے ۔ دوسری جانب سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی صحت بارے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں ، کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور  مصنوعی سانس فراہم کیا جار ہاہے تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک اور وہ گھر پر ہیں۔  نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد قریبی عزیز اور اہلخانہ بھی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *