Breaking News

چار صوبائی ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کو الیکنش سے پہلے ہی بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین صوبائی اسمبلی منحرف ہونے کی وجہ سے ڈی سیٹ ہوئے ہیں ان میں سے پی پی 158 سے عبدالعلیم خاں ڈی سیٹ ہوئے تھے اب لاہور کے ان چار صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہونے جا رہا ہے۔

جس سلسلے میں پی پی 158 میں ن لیگ کے امیدوار مہر اشتیاق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آر او نے تحریک انصاف کے جاوید اقبال کے اعتراضات منظور کر لیے ہیں، پی ٹی آئی کے سابق رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اداروں نے بار بار کہا کہ اپنی کارکردگی درست کریں اور عثمان بزدار کو تبدیل کریں لیکن انہوں نے کبھی ان کی بات نہیں سنی اور وسیم اکرم پلس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے رکھا،اداروں نے کہا کہ اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے لیکن ہمارے کہنے پر کم از کم بزدار کو تو بدل دو۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے دور میں وزیراعلیٰ ہائوس کرپشن کا گڑھ تھا۔ ایک ایک بندے کیلئے وہاں پر ڈیل ہوتی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اس شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہی اس لئے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن عثمان بزدار کو آگے کرکے کوئی اور کر رہا تھا۔ ابھی پتہ نہیں کرپشن کے اور کتنے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔ فرح گوگی جیسے بے شمار قصے نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو وسیم اکرم پلس کہتے تھے لیکن اتنی خراب کارکردگی کے باوجود کبھی ان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.