Breaking News

”شہباز شریف شکریہ ، ایئر پورٹ جانے پر ٹیکسی والا 3200 کرایہ لیتا تھا لیکن اب میٹرو پر 60 روپے لگے “شہری کے ٹویٹ پر حامد میر بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ سے ایئر پورٹ جانے کیلئے میٹر بس کا استعمال کرنے والے شہری نے سوشل میڈیا پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے اور سوالات کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہری خالد حسین نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا۔

کہ ”شکریہ شہباز شریف ،آج سے دو ماہ پہلے اسلام آباد کے ایف8 سیکٹر سے ائیرپورٹ گیا اور واپس آیا تو ٹیکسی والوں نے 3200 روپے لیے آج میں ایف8 سے ائیرپورٹ گیا اور واپس آیا تو صرف 60 روپے لگے اس طرح 3140 روپے کی بچت ہوئی میٹرو سروس بھی بہت بہترین تھا اے سی لگے ہوئے تھے بہت آرام دہ سفر رہا۔“حامد میر نے شہری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”اچھی خبر سنانے کا شکریہ لیکن یہ بھی بتائیے کہ ٹیکسی میں آنا جانا کتنے وقت میں ہوا اور میٹرو بس پر آنا جانا کتنے وقت میں ہوا؟ کیا میٹرو بس ائر پورٹ کے ٹرمینل تک جاتی ہے؟۔“ دوسری جانب پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ خصوصی الاﺅنس کی منظوری بھی دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی الاﺅنس جن محکموں کے ملازمین کو ملے گا ان میں محکمہ تعلیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، وائلڈ لائف ،زراعت ، فشریز کے ملازمین شامل ہیں ۔سول سیکریٹریٹ کے افسران اور ڈاکٹرز اس الاﺅنس کے اہل نہیں ہوں گے ،سول سیکرٹریٹ ،گورنر ہاﺅس اور ڈی ایم جی گروپ کے ملازم بھی الاﺅنس کے حقدار نہیں ہوں گے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *