Breaking News

پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پنجاب میں منحرف ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی ڈی سیٹ نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہونے جا رہا ہے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ان ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  پی پی 07 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کی ۔پی ٹی آئی نے  پی پی 140 سے خرم ورک،پی پی 158سے اکرم عثمان ، پی پی 167 سے عاطف چودھری ، پی پی 168سے نواز اعوان،پی پی 202 سے میجر(ر) سرور ، پی پی 217سے زین قریشی ، پی پی 224سے عامر اقبال شاہ،پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے  پی پی 272سے معظم جتوئی ، پی پی 273 سے یاسر جتوئی ، پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا۔ دوسری جانب سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے،سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق 3ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400  روپےتک کا اضافہ  ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی  50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے،سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.