Breaking News

جلد بازی میں اقتدار سنبھالنے کا رزلٹ سامنے آگیا!! شہریوں نے لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے نے ن لیگ کے لئے بڑی مشکلات پیدا کر دی ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سخت پریشانی کا شکار ہیں ایسے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شہریوں نے کھری کھری سُنا ڈالیں جس کا سوشل میڈیا پر بڑا چرچا ہے۔

پی ایم ایل ن کے امیدواروں کو سکھر کے شہریوں نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا، ن لیگ کے وارڈ کونسلر پر شہری برس پڑے،آپ کی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے،ووٹ نہیں دے سکتے، شہریوں کا امیدوار کو جواب، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے امیدواروں کی جانب سے حصول ووٹ کیلئے کارنر میٹنگ و ملاقاتوں کا سلسلہ زور و شور سے جار ی ہےگذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھرکے ٹکٹ ہولڈر یوسی 7وارڈ 3کے امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد آرائیں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرعلاقہ مکینوں سے ووٹ مانگنے کیلئے پہنچے تو شہریوں اور علاقہ مکینوں نے امیدوار خالد آرائیں اور ن لیگ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے لہذا ہم ن لیگ کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں سکتے جس پر امیدوار خالد آرائیں وارڈ سے مایوس ہو کر واپس الیکشن دفتر لوٹ پڑے۔ دوسری جانب فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشی‘ جیسا سلوک کئے جانے کا انکشاف۔قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے شیئر کیا کہ فرح خان عرف ʼ’گوگی‘ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پی ایم ہاؤس بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *