Breaking News

حفیظ اللہ نیازی سے شدید مخالفت ، مگر ضمنی الیکشن کے لیے عمران خان نے اپنے کس کزن کو ٹکٹ جاری کردیا ؟ نام آپ کو حیران کردے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 17 جولائی کو ہونے والا جؐنی الیکشن۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 18 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی پی 7 سے شبیر اعوان، پی پی 83 سے حسن اسلم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پی پی 90 سے عرفان نیازی، پی پی 97 سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری ہوئے۔ فرخ حبیب کے مطابق پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان، پی پی 167 سے عاطف چوہدری اور پی پی 168 سے نواز اعوان کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی پی 202 سے میجر (ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ اور پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری ہوا۔ پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سےخبردارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونےتک غیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کی گئی ہے۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیاکورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے لیکن فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔واز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔بعدازاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *