Breaking News

بڑی رکاوٹ : ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان پر بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 17 جولائی کو ہونے والا جؐنی الیکشن۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 18 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی پی 7 سے شبیر اعوان، پی پی 83 سے حسن اسلم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پی پی 90 سے عرفان نیازی، پی پی 97 سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری ہوئے۔ فرخ حبیب کے مطابق پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان، پی پی 167 سے عاطف چوہدری اور پی پی 168 سے نواز اعوان کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی پی 202 سے میجر (ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ اور پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری ہوا۔ پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اگلے ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ یہ انتخابات پنجاب کے ان اضلاع میں ہونگے جہاں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ ان ارکان نے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی کے لئے ووٹ دیئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 20 حلقوں میں سے 18حلقوں پر پی ایم ایل ن کے ٹکٹ دئیے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف نے 18 حلقوں پر نئے امیدواروں کو اتارا ہے۔ اگر پی ایم ایل ن ان سیٹوں پر جیت جاتی ہے تو نومنتخب وزیر اعلیٰ باآسانی حکومت چلانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ان حلقوں سے جیت پی ایم ایل ن کے لئے دیگر امور میں بھی مفید ثابت ہوگی۔ اور یہ کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ مسائل میں گھر جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے وارننگ دی ہے کہ انتخابات کے لئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *