Breaking News

حکومت کی سستا پٹرول سکیم کے 2000روپے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے کا طریقہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ’سستا پٹرول، سستا ڈیزل‘ سکیم متعارف کرائی گئی ہے تاکہ غریب طبقے پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر کم سے کم کیا جا سکے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس سکیم کے تحت ان افراد کو ماہانہ 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

جن کی ماہانہ آمدنی 40ہزار روپے سے کم ہے۔اس سکیم کے تحت 28ارب روپے سے 1کروڑ 40لاکھ غریب گھرانوں کی معاونت کی جائے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگ خودبخود اس سکیم کا بھی حصہ ہوں گے جبکہ 60لاکھ ایسے خاندانوں کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا جائے گا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ جو لوگ اس سکیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ 686پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ اس نمبر پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کرنے کے بعد آپ کو جوابی میسج کا انتظار کرنا ہو گا۔ یہ جوابی میسج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آئے گا، جس میں رقم کی منتقلی کی تصدیق کی گئی ہو گی۔ یہ تصدیقی میسج ملنے کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے شہری ایچ بی ایل سے جب کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بینک الفلاح سے 2ہزار روپے کی رقم وصول کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سکیم کے تحت مستحق فیملی میں سے کسی ایک فرد کو 2ہزار روپے ملیں گے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بار  20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ ہوں گی۔ پری مون سون  سپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا جو 19 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *