Breaking News

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سناتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بار  20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے۔

کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ ہوں گی۔ پری مون سون  سپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا جو 19 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔ سردارسرفراز نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانےدرجے کی بارشیں جاری ہیں جبکہ پنجاب، شمالی بلوچستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں فی الحال تیزبارش متوقع نہیں، شہر میں22 سے 23 جون کو مون سون کا پہلا سپیل متوقع ہے ، جس میں کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانے درجےکی بارش ہوسکتی ہے۔ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں27 سے 28 جون سےمتوقع ہیں جبکہ کراچی میں جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے شروع میں بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام آ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوںجس سے ماہانہ 60 سے 80 ہزار تک کما لیتا ہوں۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.