Breaking News

عمران خان سے راہیں جُدا , تحریک انصاف کا اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار بلاول بھٹوسے ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اب تک پاکستان تحریک انصاف دووسری جماعتوں کی وکٹیں گراتی رہی ہے لیکن اب کپتان کی اپنی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں تحریک انصاف کا پہلا شکار کرنے جا رہے ہیں بلاول بھٹو۔ اور جو وکٹ گرنے والی ہے وہ تحریک انصاف کی بہت بڑی وکٹ ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اُن رہنماؤں، جنہیں نظر اندازی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، نے دوسری جماعتوں کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما لیاقت جتوئی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ظا ہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل بھی مل گیا ہے۔ لیاقت جتوئی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہو گی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت ملی ہے،ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصکہ کروں گا۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کچھ اہم معاملات کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہیں۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف کئی سیاسی شخصیات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے بھی مایوس ہو گئی ہیں۔اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی سے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات نے رابطے کیے تھے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات بھی متحرک ہو گئی تھیں۔ جس کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ماحول سازگار بنان شروع کر دیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *