اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور آہستہ آہستہ ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہی ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کا گراف اوپر جانے لگا ہے۔ نامور خاتون سیاستدا ن عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف واجد بخاری کی قیادت میں گلگت بلتستان کی معروف سیاسی شخصیت فوزیہ سلیم عباس کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں فوزیہ سلیم عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے فوزیہ سلیم عباس کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر فوزیہ سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک ہیرہ ملا ہے جو جلد پاکستان کا نام پوری دُنیا میں روشن کر دے گا، عمران خان کی انتھک محنتوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، یہ عمران خان ہی ہیں جو بنا کسی دباؤ کے ملک میں احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے کا ہو گیا جو کہ ملکی تاریخ میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کی نئی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی ۔