Breaking News

ق لیگ کو بڑا دھچکا!!! کس نے حمزہ شہباز حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاست مفادات کا ایک مکروہ کھیل بن چکا ہے ووٹ کسی پارٹی کے نام پر ھاصل کئے جاتے ہیں نام پارٹی لیڈر کا چلتا ہے لیکن جب اپنے فائدے کی باری آتی ہے تو اپنا مفاد سب سے عزیز ہوتا ہے اسی طرح اب پاکستان مسلم لیگ (ق) کی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرح خان نے حکومت کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ میرے قائد چوہدری شجاعت حسین جو حکم دینگے اس پر عمل کروں گی ۔مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی مسز فرح خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کے قائد چوہدری شجاعت حسین ہیں اور وہ جو بھی حکم دینگے اس پر عمل کروں گی۔مسز فرح خان کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ق)کے قومی اسمبلی کے پانچ اراکین میں سے تین اراکین اتحادی حکومت کی حمایت کر چکے ہیں جبکہ دو ارکان مونس الٰہی اور حسین الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں جبکہ چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ اور مسز فرح خان چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔ فرح خان کی حمایت کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن)اور اتحادی حکومت کا ایک اور ووٹ بڑھ گیا جس بعد حکومت مزید مضبوط ہوگئی ہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی بار بار یہ دعویٰ کرتے رہے کہ چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ جلد حکومت چھوڑ دینگے تاہم اب چوہدری برادران کے درمیان اختلافا ت واضح ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ امکانات ختم ہوگئے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین حکومت سے علیحدگی کا کوئی فیصلہ کرینگے وہ بار بار اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *