Breaking News

عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار۔۔۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے شاندار خبر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پٹرولی کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے ،ڈیزل پر59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کیے گئے توانائی کے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرنے کے لیے نہیں کہا۔ایستھر پیریز روئیز کی جانب سے یہ وضاحت ان کے ایک بیان میں دی گئی ہے جس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ رد عمل کس بات کے جواب میں تھا۔گزشتہ ہفتے ’ایکسپریس ٹریبیون‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ چینی پاور پلانٹس کو تقریباً 300 ارب روپے کی ادائیگیوں سے قبل سی پیک کے تحت کیے گئے توانائی کے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ’آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ چینی سی پیک پاور پلانٹس کے لیے 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیوں کے تحت قائم کیے گئے جب کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو دیگر ملکوں کی طرح سی این جی کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے، سی این جی کا استعمال فوری درآمدی بل کم کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہے،ملک میں سی این جی فراہمی کیلئے انفرا سٹرکچر بھی موجود ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *