Breaking News

وکلا نے عمران خان کے سامنے کیا سوالات رکھ دیے؟ سابق وزیر اعظم کو سخت پریشانی کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد بار کونسل کے پروگرام میں وکلا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے سخت سوالات رکھ دئیے۔ وکلا نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا آئینی طریقہ تھا لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے قانون پر عمل کیوں نہیں ہونے دیا؟۔ممبراسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ یہاں بیٹھے وکلا ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق تھی تاہم گورنر نے قانون کا جس طرح استمال کیا اوراسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جس طرح قانون پرعمل نہ ہونے دیا،عمران خان اس کا جواب دیں۔چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی موجودگی میں بار کے وکلا کی طرف سے ان سے سوال کیا کہ آپ نے تحریک عدم اعتماد کے دوران جو کردار ادا کیا اس پر ہم سب کو افسوس ہوا، عدم اعتماد ایک آئینی عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جو کردار رہا وہ ساری قوم نے دیکھ لیا،آپ کے پارٹی کے گورنر اور صدر آئین کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں آپ اس حوالے سے بار کے وکلا کے سوالات کا جواب بھی دیں۔ آپ نے ملک کی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا اپنی اقتدار کے آخری دنوں میں اس حوالے سے بھی آگاہ کریں۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈرز راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں، چودھری ظہیر الدین اور محسن لغاری بھی شریک تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *