Breaking News

مہوش کو شادی کیلئے کس قسم کا لڑکا چاہیے: ہمایوں سعید نے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ہمراہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ہمراہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اسی حوالے سے فلم کی کاسٹ نے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کی عکس بندی سے متعلق گفتگو کی اور ساتھ ہی پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بتایا۔دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر ہمایوں سعید نے مذاقاً کہا کہ ‘مہوش حیات کو شادی کے لیے گورا یعنی انگریز یا غیر ملکی شخص چاہیے‘۔مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ مہوش سیٹ پر ہر وقت کہتی رہتی ہیں کہ انہیں ’گورا‘ چاہیے۔ جس پر مہوش مسکرائیں اور کہا ’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے‘۔ ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات: مہوش حیات نے اپنی اور ہمایوں سعید کی پہلی ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ دونوں میں ملتے ہی لڑائی ہوگئی تھی۔ ہمایوں سعید نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ مہوش حیات کے سیٹ پر آتے ہی رونق ہوجاتی ہے، مہوش پورا وقت خود کو آئینے میں دیکھتی رہتی ہیں اور کسی کو پریشان نہیں کرتیں۔ جواب میں مہوش نے کہا کہ میں موبائل فون میں مصروف رہتی ہوں اور انسٹاگرام اسکرول کرتی رہتی ہوں۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات متعدد ڈراموں سمیت کئی فلمیں بھی ایک ساتھ کر چکے ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا اور جوانی پھر نہیں آنی شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *