Breaking News

اختلافات کا آغاز!!!! راجہ ریاض نے شہباز شریف پر اعتراض اُٹھا دیا، حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ راجہ ریاض احمد جن کا تعلق پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے ہے اور وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں وہ منحرف اراکین میں شامل ہو گئے تھے اور آج کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہہدے پر فائز ہیں۔

تاہم چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے شہباز شریف کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے قابلِ قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرنا چاہتا ہوں۔مقبول باقر کی جانب سے ابھی تک عہدے کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔پیپلزپارٹی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو چیئرمین نیب بنانے پر اصرار کر رہی ہے۔ن لیگ کی طرف سے آفتاب سلطان، اخلاق تارڑ اور جہانزیب خان کا نام دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم نے فیصلے کیلئے اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین نیب کیلئے آئندہ ہفتے مزید مشاورت ہوگی ۔ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات بھی متوقع ہے۔مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کر دی گئی۔ اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ ملاقات نہ ہو سکی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر زرداری نے مقبول باقر کا نام واپس نہ لیا تو ہمیں یہ کڑواہ گھونٹ پینا پڑے گا۔جس کے بعد راجہ ریاض نے بھی شہباز شریف کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اُٹھا دیا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *