Breaking News

تحریک انصاف کی بڑی سیاسی کامیابی!!! اے این پی اور جے یو آئی کےکئی رہنماء پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی موجود ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز لوگ اس جماعت میں جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کامران بنگش کے صوبائی دارالحکومت پشاور  میں سیاسی وار جاری ہیں۔

اس سلسلے میں یوسی 11 پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی. تقریب میں اے این پی کے سابقہ ٹاون ممبر بلال نے خاندان سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان اور جے یو آئی کارکنان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس میں سابقہ ایم این اے حاجی شوکت علی نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ پشاور کا یہ نعرہ ہے، عمران خان ہمارا ہے. آج پشاور کے گلی گلی نگر نگر عمران خان کا راج ہے.انہوں نے کہا کہ پی کے 77 مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے جہاں جوق در جوق دیگر پارٹیوں سے کارکنان پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے ہیں. مذکورہ حلقے میں صحت، تعلیم، روزگار، نکاسی آب کے کئی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید شمولیتیں متوقع ہیں. نئے کارکنان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریبوں کی پارٹی ہے جہاں کارکن کو عزت دی جاتی ہے. مجھ جیسا کارکن آج عوامی حمایت سے صوبائی وزارت کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.