Breaking News

ایک میراثی کے پیچھے کتا لگ گیا، وہ دھوتی پھینک کر بھاگ گیا توکسی نے پوچھا، اوئے دھوتی کیوں پھینکی؟ تو میراثی بولا۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ چھوٹے قد کے لوگوں کو گرمی کم لگتی ہے کیوں کہ وہ سورج سے دور ہوتے ہیں۔۔ ویسے چھوٹے قد کی لڑکیوں کو یہ فائدہ رہتا ہے کہ30 سال کی ہونے کے باوجود مہمان پیسے دے جاتے ہیں لے بیٹی ”ترترے تھا لینا“۔۔گرمیوں کا بات نکلی تو یہ بھی سن لیجئے۔

کسی جعلساز نے ایک ہزار کا جعلی نوٹ بنایا اور قائداعظم کی ٹوپی والا تصویر لگانا بھول گیا۔دکاندار نے نوٹ کو بغور دیکھا اور کہا۔۔اس میں قائداعظم کی ٹوپی نہیں ہے۔۔ جعلساز شرمندہ نہیں ہوا،ترنت بولا۔۔یہ قائد اعظم کی گرمیوں کی تصویر ہے۔۔باباجی مذاق کرنے سے کبھی نہیں چوکتے۔۔ ایک بار فقیر نے ان کے دروازے پر صدا لگائی۔۔ مینوں کھان واسطے کچھ دیو۔۔باباجی سے فقیر سے پوچھا۔۔ کل والا سالن کھالے گاں ۔۔فقیر بولا۔۔ہاں۔۔باباجی بولے۔۔ چل فیر کل نوں آویں۔۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ جو چائے کی دو پیالیاں پیتا ہے وہ ایک پیا کرے، کیوں کہ معاشی حالات بہت خراب ہیں۔۔ اس طرح تو کراچی میں کوئٹہ والے چائے کے ہوٹل والوں کے حالات خراب ہوجائیں گے۔۔جب ہمارے پیارے دوست نے باباجی کو کہا کہ۔۔میری چائے میں ایک مکھی ہے۔۔باباجی سے مسکرا کر برجستہ بولے۔۔۔”یار! دل چھوٹا نہ کرو ایک مکھی زیادہ کتنی چائے پی لے گی؟“۔۔جب باباجی کی زوجہ ماجدہ نے ان سے کہا۔۔اجی سُنو، چائے بنا لاؤں تمھارے لیے یا کافی، اور رات کو وہ تمھاری پسند کے مٹر قیمہ بنا لوں آج۔باباجی جلدی سے بولے۔۔یا اللہ خیر، کتنے چاہئیں؟۔۔(یعنی کتنے پیسے مانگنے کا ارادہ ہے)۔۔ ایک بار باباجی اپنے فضول دوستوں کے ساتھ ڈرائنگ روم میں گپ شپ کررہے تھے۔

اور ساتھ ہی یہ سوچ رہے تھے کہ انہیں خالی پیٹ ہی ٹرخانا ہے، زوجہ ماجدہ سمجھیں کہ پرانے سنگتی ہیں انہوں نے اسی غلط فہمی میں بیٹھک جس کو اوطاق بھی کہتے ہیں کہ دروازے پر دستک دی اور بولی جی چائے کے ساتھ اور بھی کچھ بنا لاؤں اور آپ کے دوست اگر رات بھی یہی گزاریں گے تو آپ کی پسند کی بریانی اور قورمہ بنا دوں ؟؟اگر دوستو کی کوئی فرمائش ہوتو وہ بھی پوچھ لیں۔۔باباجی نے جب زوجہ ماجدہ کے ارادے سنے تو لپک کر ڈرائنگ روم کے دروازے تک پہنچے اور فوراً سے پہلے دروازے کو کھول کر بولے ۔۔۔ میرے کول ہن 5تاریخ تک کوئی پیسا نہیں۔۔(باباجی جب شدیدغصے میں ہوں تو پنجابی بولنا شروع کردیتے ہیں۔۔شوہر نے جب بیوی سے کہا۔۔چائے گرم ہی دینا تو بیوی جل کر بولی۔۔منہ میں ہی چھان دوں کیا؟؟ استاد نے شاگرد سے پوچھا۔۔بتاؤ دودھ کے دانتوں کے بعد کون سے دانت نکلتے ہیں؟؟ شاگرد کہنے لگا۔۔ جناب چائے کے دانت۔۔لڑکی نے اپنی والدہ سے پوچھا، امی مہمانوں کے لئے چائے بناؤں یا شربت؟ماں بولی۔۔ پہلے تم بنا لو پھر جو بھی بنے گا اس کو بعد میں نام دے دیں گے۔۔ہم نے باباجی سے سوال کیا۔۔ چائے کی پتی اور پتی (شوہر) میں کیا چیز مشترکہ ہے؟ باباجی کہنے لگے۔۔ دونوں کی زندگی میں جلنا اور ابلنا لکھا ہے وہ بھی عورت کے ہاتھوں۔

جب باباجی کو پتہ چلا کہ فائیواسٹار ہوٹلوں میں بوائل انڈا پانچ سوروپے کا ملتا ہے تو ویٹر سے پوچھنے بیٹھے۔۔کیا آپ کی مرغیاں انڈے دینے کے لئے آغا خان اسپتال جاتی ہیں؟؟مہنگائی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوا پڑا ہے، اسٹاک مارکیٹ روزانہ مسلسل گر رہی ہے اور مارکیٹوں میں اب رش بھی نہیں رہا۔۔ باباجی کا جاننے والا ایک دکاندار بتارہا تھا کہ۔۔میں چاہتا ہوں کہ میرا کاروبار بھی ایسے چلے جیسے سارا دن لڑکیوں کی زبان چلتی ہے۔۔ کہتے ہیں کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے، کل یہ کمینہ کترینہ کیف کو گھر میں لایا ہوا تھا۔۔باباجی کہنے لگے ۔۔نوجوانی میں جب بھی مجھے لگتا کہ میں ”میچور“ ہو گیا ہوں، تب ہی گلی میں کرارے پاپڑ والا آجاتا ہے۔۔ مسلسل ہونے والی مہنگائی نے عوام کی نیندیں اڑا کررکھ دی ہیں۔۔ باباجی فرماتے ہیں۔۔نیند بہت قیمتی چیز ہے،اس لیے اس کو” سونا “کہتے ہیں ۔۔مالی بدعنوانی کرنے والوںکی آخرت کی کوئی فکر نہیں۔ دھڑلے سے جائیدادیں بنارہے ہیں۔ انہیں تو چوری کرکے کل کو دنیا سے چلے جانا ہے پیچھے ان کی اولادوں اور رشتہ داروں نے ہی عیاشیاں کرنی ہے۔۔کہتے ہیں کہ ایک چور کسی پاگل کے ہاتھ سے بریف کیس چھین کر فرار ہوگیا۔۔تو وہ پاگل قبرستان کے دروازے پر جابیٹھا۔۔لوگوں نے پوچھا۔۔” چور تیرا بریف کیس لے گیا اور تو یہاں بیٹھا ہے؟“۔ پاگل نے جواب دیا: ” وہ یہاں کسی نہ کسی روز تو آئے گا“۔ایک میراثی کے پیچھے کتا لگ گیا، وہ دھوتی پھینک کر بھاگ گیا۔۔دوست نے پوچھا، اوئے دھوتی کیوں پھینکی؟ میراثی بولا۔۔ یار ،اونے وی تاں لا ای لینی سی۔۔۔۔۔۔۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔ بشکریہ نامور کالم نگار علی عمران جونیئر ۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *