Breaking News

بریکنگ نیوز: ہر الیکشن میں نواز شریف کا بھر پور ساتھ دینے والی پاکستان کی بڑی شخصیت کی عمران خان سے ملاقات، عمران خان کی مکمل حما یت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں آئندہ الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے سیاسی ماحول میں بھی گہما گہمی بڑھتی جا رہے تاہم آج مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے جس کا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بڑا نقصان ہو گا اور تحریک انصاف کو اس کا بڑا فائدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ، اس ملاقات میں ملاقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان ، شیخ رشید اور دیگر پر مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے اس طرح کے طرز عمل سے ملک انتشار اور انارکی کی طرف جائے گا ، ملک میں اب امن کا واحد حل جلد از جلد نئے انتخابات کا انعقاد ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے لیے آنے اور حمایت کی یقین دہانی کرانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعجاز الحق کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا خان محمد شیرانی بھی عمران خان کے موقف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان سے مولانا خان محمد شیرانی نے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی ، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مولانا خان محمد شیرانی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.