Breaking News

الیکشن کی تیاری!!! تحریک انصاف پنجاب سے بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ،مخالفین حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کا موسم قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے جب کہ تحریک انصاف نے آئندہ جنرل الیکشن کے لئے ابھی سے سیاسی داؤ پیچ آزمانے شروع کر دئیے ہیں اور امیدواروں کا انتخاب کرنا شروع کر دیا ہے ایسے میں ایک بڑی وکٹ پی ٹی آئی نے اپنے نام کر لی ہے۔

 بوریوالہ سے سابق امید وار صوبائی اسمبلی ندیم سرور گجر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ الیکشن میں پی پی حلقہ 229سے امیدوار ندیم سرور گجر نے اپنی رہائش گاہ پر ایک بڑے اجتماع کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق ایم این اے قربان علی چوہان، سابق ایم پی اے خالد محمود چوہان بھی موجود تھے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے یہ بیرونی مداخلت سے حکومت آئی ہے ، اس لیے پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اس وقت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، آئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتی دیکھیں گے‘ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت ثابت ہوئی جو پوری قوم نے دیکھ لیا ، اب یہ امپورٹڈ حکومت خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ، غیر آئینی طریقے سے آئی غیر فطری حکومت کو کیوں مانیں؟ پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے تو ہم کیسے مان لیں؟ ہمارا ہی دباؤ ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ، عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *