Breaking News

میرا انتقال 31 جولائی کے بعد ہو جائے گا ۔۔ چہرہ دیکھ کے مستقبل کا حال بتانے والی خاتون کو مرنے سے پہلے عمران خان سے کیوں ملنا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر میری زندگی میں کبھی ایسا وقت آیا کہ مجھے ایسی کوئی خطرناک بیماری ہو گئی تو میں بھی یہ چاہوں گی کہ مجھے زندہ نہ رکھا جائے ، میں خوشی خوشی اس دنیا سے جانا چاہتی ہوں۔۔۔ یہ کہنا تھا مشہور پامسٹ لالہ رخ پراچہ کا جوکہ سچی پیشن گوئیاں کرتی ہیں ،انہوں نے بڑی بڑی شخصیات کے بارے میں پیشن گوئیاں کی ہیں۔

وہ آج کل کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے مطابق ان کے کینسر کا علاج پاکستان میں نہیں ہے ، لیکن ان کو کسی کی کوئی امداد نہیں چاہیے۔ ان کا یہ کینسر 6 ماہ پہلے تشخیص ہوا، لیکن وہ اس کی کوئی دوا نہیں لے رہیں ، کوئی کیمو تھیراپی نہیں کروارہیں۔ وہ قدرتی طور پر اس دنیا سے جانا چاہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میری تکلیف بہت بڑھ چکی ہے، میرے ہاتھ پیروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، میرے گردے بھی صحیح طور پر کام نہیں کر رہے لیکن میں خوش ہوں اللہ کی رضا میں راضی ہوں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں 65 برس کی ہوں اور میں نے اپنی بھرپور زندگی گزار لی ۔ میں اپنے چاہنے والوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ میرے لیے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ کر دعائے مغفرت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جنات بھی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ اگر یہ ان کا آخری انٹرویو ہے تو کسی کو کوئی پیغام دینا چاہیں گی تو اس کے جواب میں انہوں نے عمران خان کے لئے پیغام دیا کہ ” خان صاحب خدارا میرے مرنے سے پہلے ایک دفعہ مجھ سے فون پر ہی رابطہ کر لیں میں ان کو صحیح گائیڈ کر دوں گی۔ اور وہ اس ملک کے لئے ایک بہتر انسان بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمراں خان صاحب ہماری عوام آپ کے ساتھ ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ اس ملک کو بہتر بنائیں آپ کے آس پاس بہت برے لوگ ہیں، پلیز مجھ سے کانٹیکٹ کر لیں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *