Breaking News

عوام کی دیرینہ خواہش پوری!!! پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کویت کے ولی عہد شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے جلد الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی ولی عہد نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت امیر شیخ نواف الاحمد نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ عاجل ویب کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ کویت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ ولی عہد نے کہا کہ ’حکومت انتخابات میں مداخلت کرے گی اور نہ پارلیمنٹ کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں کوئی دخل دے گی‘۔کویتی ولی عہد نے کہا کہ’ ہمارے شہری مقننہ اور انتظامیہ دونوں اداروں کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔ انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان تعلقات میں بگاڑ سے دونوں ریاستی ادارے معطل ہوگئے۔ ایسی سرگرمیاں ہورہی ہیں جو قومی اتحاد کے لیے خطرہ اورعوامی مفادات کے منافی ہیں‘۔ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے عوام سے اپیل کی کہ ’وہ امیر کویت کا ساتھ دیں۔ آئندہ مرحلے کا تقاضا ہے کہ عوام پارلیمنٹ کے لیے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ان کے ترجمان ہوں‘۔ دوسری جانب کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے۔ کویت کی وزارت اطلاعات کے مطابق ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

About Admin

Check Also

بیوی کو دریا میں نہاتے ہوئے شوہر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسان کی جب نئی نئی شادی ہوتی ہے تو عشق کا بھوت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.