Breaking News

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔کنواروں کی توموجیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔ اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 209 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 4 روپے 70 پیسے کی کمی سے 207 روپے 23 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اور اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 209 روپے پر بند ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں ملک کےمختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140700روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120628روپے ہوگئی۔ دوسری جانب امریکن ڈالر کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں چار روپے 70 پیسے کی تاریخی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی رسد بہتر کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کے تحت ایک لاکھ ڈالر سے زائد درآمدات کی ادائیگیوں کے 24 گھنٹے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنے کے احکامات، برآمدی شعبوں کی جانب سے 150 ملین ڈالر کی برآمدی آمدنی بھنانے سے رسد بڑھنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔ اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی حکومت کی جانب سے تمام مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر آئی ایم ایف قرض پروگرام کا معاہدہ طے پانے اور چین کے کنسورشیم بینک کی پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامندی کے بعد آئندہ ایک دن میں قرض موصول ہونے کی خبروں سے جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *