Breaking News

چوہدری برادران کی سیاست میں نیا موڑ!!!چوہدری شفاعت حسین نے کس حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ضلع ناظم گجرات اور چوہدری ظہور الٰہی کے چھوٹے صاحبزادے اور چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری شفاعت حسین نے اپنے والد کی سیٹ این اے 69سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل علاقہ اور علماء سے مشاورت کرونگا ۔

میری دعا ہے چوہدری برادران کے درمیان اختلافا ت ختم ہو جائیں مجھے ایسا لگ نہیں رہا ، اختلافات دور نہ ہوئے تو یہ کسی کیلئے اچھا نہیں ہوگا ۔ ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے این اے 69 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی طور پر آپ نے کر لیا ہے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا ہے اس سلسلہ میں اپنے دوستوںاور والد صاحب کے دور کے لوگوں اور علاقے کے علماء سے مشورہ کروں گا، اس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچوں گا لیکن میرا ارادہ ضرورہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا مشکل ضرور ہے لیکن ہم نے پہلے بھی بہت سی مشکلات دیکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقے میں جب ہمارے بڑے بھائیوں نے سیاست شروع کی ان کی کمپین کرنے میں ہی جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور پھر چوہدری مونس الٰہی کی کمپین میں جاتا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے وہاں سے راجہ بشارت کو منتخب کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی ، ہر کوچے اور ہر محلے میں میری ہی ڈیوٹی ہوتی تھی اور میرا ہی رابطہ رہتا تھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ کسی اجنبی کیلئے ٹف ہو گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *