Breaking News

کیا آپ اپنے موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ اداکارہ سارہ علی خان نے دنوں میں وزن کم کرنے کا دلچسپ طریقہ بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان ایک وقت میں شدید موٹاپے کا شکار تھیں اور ان کا وزن 96کلوگرام سے زائد تھا تاہم پھر انہوں نے بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کے لیے محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنا وزن حیران کن حد تک کم کر ڈالا تھا۔

جس پر لوگ حیران رہ گئے۔چنانچہ اب لوگ ان سے گاہے وزن کم کرنے کی ترکیب پوچھتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سارہ علی خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ اس سیشن میں بھی ایک صارف نے سارہ سے وزن کم کرنے کا طریقہ پوچھ لیا، جس پر اداکارہ نے اسے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق صارف نے سارہ سے پوچھا تھا کہ ”کیا مجھے وزن کم کرنے کے لیے پیزا چھوڑنا پڑے گا؟“ اس پر سارہ نے اپنے نام کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”تم تھوڑا لے سکتے ہو، سارا نہیں۔۔ اور اتنا سارا تو بالکل بھی نہیں۔“۔۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔زندگی اور موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے مگرخوش قسمتی ایک ایسی چیز ہے جو بتا کر تو نہیں آتی لیکن اس کے آنے سے خوشی ضرور ہوتی ہے مگر کبھی کبھار خوش قسمتی ایسی بھی ہوتی ہےجس سے ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں ایک شخص کیساتھ پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شخص کم و بیش 7میل تک موٹر سائیکل چلاتا رہا مگر اسے معلوم تک نہ ہو سکا کہ اس کی ہیلمٹ میں ایک انتہائی خطرناک زہریلا سانپ چھپا بیٹھا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجیتھ نامی سکول ٹیچر نے موٹرسائیکل پر 7 میل کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کے ہیلمٹ میں ایک عدد زہریلا سانپ گھسا ہوا ہے، وہ فوری طور پر ہسپتال چلاگیا تاہم وہ سانپ کے ڈسنے سے محفوظ رہا۔

About Admin

Check Also

ایک شخص حضرت علی ؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے رات کو نیندٹھیک سے نہیں آتی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص آتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *