Breaking News

ارشادبھٹی کا احتجاج۔۔!!! سماء ٹی وی کیا کرنے پر مجبور ہوگیا؟

اسلام آباد(نیوز  ڈیسک) گزشتہ روز ارشاد بھٹی کو نجی چینل سماء کے منصورعلی خان کے شو میں مدعو کیا گیا۔ اس شو میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کو کلین چٹ دیدی کیونکہ جب عمران خان کہتا تھا کہ مہنگائی عالمی سطح پر ہے تو ن لیگ عمران خان کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرتی تھی۔

لیکن جب انہیں حکومت ملی تواس نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ مہنگائی عالمی سطح پر ہے۔سماء ٹی وی نے ارشاد بھٹی کے اس کلپ کو شئیر کرکے اس کا ٹائٹل یہ دیدیا کہ “عمران خان نے مسلم لیگ ن کو کلین چٹ دیدی۔ارشادبھٹی”۔ حالانکہ ارشاد بھٹی کلپ میں جو کہہ رہے ہیں وہ اسکا الٹ ہے۔اس پر ارشاد بھٹی نے شو کے ایکر منصورعلی خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ منصور بھائی جان میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ کو کلین چٹ دیدی ،میں نے کہا تھاکہ مسلم لیگ مطلب موجودہ حکومت نے عمران خان کو کلین چٹ دیدی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیچے دیا ہوا آپ کا اپنا کلپ ہی سن لیں،اپنی مرضی کی سرخی نہ نکالا کریں،جو کہا ہے وہی لکھا کریں۔۔ارشاد بھٹی کے احتجاج کے بعد بعد سماء ٹی وی نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ دوسری جانب حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باعث تین صوبے 3 ماہ سے آئینی بحران کا شکار ہیں،خیبر پختونخوا،سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کی تعیناتی پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں تین صوبوں میں گورنرز کی تعیناتی کے لئے بات چیت چل رہی ہے ،اس وقت سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز قائم مقام گورنرز ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *