Breaking News

ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی انتخاب حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لئے ہی ایک بڑا امتحان ہیں۔ جبکہ آج کے پی کے میں ایک حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوا ہے ۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پی کے7 سوات، ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج ، پی ٹی آئی کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 124 میں سے 41 پولنگ اسٹیشنزپرپی ٹی آئی کےفضل مولا 4621 ووٹ لےکرآگے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا، اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدوار کے درمیان ہے۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق 124 میں سے 41 پولنگ اسٹیشنزپرپی ٹی آئی کےفضل مولا 4621 ووٹ لےکرآگے اور اے این پی کےحسین احمد خان 3863 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر ہیں۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ، سپریم کورٹ جانیکا اعلان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج الیکشن ڈے نہیں غنڈہ گردی ڈے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کو کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *