Breaking News

پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں ۔۔!!! سابق ڈی جی آئی ایس آئی کھل کر بول پڑے، ظہیر الاسلام کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر پر کیا۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں آپ سب کو بلانے کا ایک مقصد تھا،میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاستدان نہیں اصلی نیوٹرل ہوں۔برادری، تحصیل اچھی چیزیں ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں ان چیزوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے اور ہم نے اپنے ملک کے بارے میں سوچنا ہے۔تاہم اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی ایس آئی نے حال ہی میں اپنے آبائی گاؤں میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا۔جنرل نے کہا کہ انہوں نے نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کیا ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.