Breaking News

عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے!!! سپریم کورٹ سے اہم خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے!!! سپریم کورٹ سے اہم خبرآ گئی۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔ قوسین فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

کہ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما قومی اداروں کے خلاف مسلسل بیانات دے رہے ہیں۔ عمران خان اپنے بیانات کے ذریعے قومی اداروں اور ریاست کو کمزور کر رہے ہیں ۔ادارے کمزور ہوں گے تو غیر ملکی سازش کامیاب ہو سکتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے عدلیہ ، فوج اور الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات جاری ہیں۔ اپنی تقاریر میں عمران خان نے فوج کو سیاست میں شامل ہونے اور ان کا ساتھ دینے کا کہا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن تشکیل دے جو ا ن بیانات کا جائزہ لے کر ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لے۔ عدالت عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے اور میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دے۔ درخواست میں عمران خان ، فواد چودھری، شیریں مزاری، الیکشن کمیشن ، پی ٹی اے ، پیمرا اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، مہنگائی کے عوام پر اثرات اور حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2 جولائی کو وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کے خلاف جلسے کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

About Admin

Check Also

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.