Breaking News

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگا دیا۔ ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی۔

انہیں 2018 کے انتخابات میں الیکشن ہروایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔بعد ازاں جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خلاف جہانگیر ترین نے سازش کی اور مجھے ایم پی اے کی سیٹ پر ہروایا گیا تاکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نہ بن سکوں۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑیاں فروخت کیے جانے کے معاملے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔‘ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آگیا ہے، پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔

About Admin

Check Also

کس کےکہنے پر کیوں فوج کیخلاف ٹرینڈ چلایا،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.