Breaking News

افغانستان میں زنجیروں میں بندھی ان خواتین کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔۔۔جان کر سب حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ساری دنیا میں افغانستان ہی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر افغانستان سے منسوب ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ افغانستان میں مبینہ طور پر ایک شخص تین خواتین کو زنجیروں میں باندھ کر اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر جعلی ہے۔  یہ دراصل 2003 میں عراق کے شہر اربیل میں فوٹو گرافر مراد دزیول نے کھینچی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر میں فوٹو شاپ کے ذریعے زنجیروں کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ تاثر دیا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو ز نجیر وں میں جھکڑ کر کیا کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگا دیا۔ ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی، انہیں 2018 کے انتخابات میں الیکشن ہروایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔بعد ازاں جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خلاف جہانگیر ترین نے سازش کی اور مجھے ایم پی اے کی سیٹ پر ہروایا گیا تاکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نہ بن سکوں۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *