Breaking News

پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، موبائل فون کمپنیوں نے اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی، خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکسز کی بھرمار اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو مشترکہ طور پر ایک خط لکھا گیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے انہیں سنگین مسائل درپیش ہیں۔اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلقہ سامان کی درآمد پر بھاری ٹیکس لاگو کر دیئے ہیں۔ کمپنیوں نے لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران ٹاورز کو مسلسل چالو رکھنا ان کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے کیونکہ ایسی صورت میں انہیں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والے جنریٹرز استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ اگر حکومت نے انڈسٹری کے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو کمپنیاں ملک میں سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں گی۔نجی نیوز چینل جیو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ  ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔سابق صدر کے  قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنےکی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔خیال رہےکہ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات  سامنے آئی تھیں۔

About Admin

Check Also

کس کےکہنے پر کیوں فوج کیخلاف ٹرینڈ چلایا،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.