Breaking News

دعا کی عمر بڑی دکھانے کیلئے اس کے ساتھ کیا کام کیا گیا۔۔۔۔والدہ کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دعا کی والدہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری بچی دباؤ کا شکار ہے، عدالت میں اس نے خود ہم سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ چلے گی لیکن یہ کہتے ہی وہ اسے اٹھا کر لے گئے۔دعا کی والدہ نے رشتہ آنے کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ خود بتائیں اگر کوئی رشتہ آئے گا۔

اور لڑکی کسی کو پسند کرتی ہوگی تو ماں باپ اتنی جدو جہد نہیں کرتے، کوئی اپنی بے عزتی نہیں کرواتا، ہم صرف بچی کی خاطر یہ سب کررہے ہیں تاکہ وہ بحفاظت گھر آجائے’۔دعا کی والدہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘میں نے ظہیر کے بھائی کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ کہہ رہا تھے کہ دعا کہتی ہے مجھے جان سے مار دو لیکن میں کراچی نہیں جاؤں گی، میں بتادوں اگر میری بیٹی کو آپ لوگوں نے مارا یا اسے کوئی خراش آئی تو میں آپ لوگوں کو چھوڑوں گی نہیں’۔انہوں نے کہا کہ ’کزن کو بلاوجہ اس میں دھکیلا جارہا ہے، اس قسم کے کیس میں جائیداد اور ایسے ہی پوائنٹس اٹھائے جاتے ہیں اور یہ سب کے علم میں ہے‘۔دعا کی والدہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ 14 سالہ بچی کو گدی رکھ کر بٹھایا ہوا ہے، سب کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں، گدی پر بٹھایا ہے تاکہ وہ بڑی نظر آئے، وہ جیسی ہے اسے ویسے ہی دکھائیں، اس یوٹیوبر نے دعا کا میک اپ کرکے اپنے جیسی عورت بناکر بٹھادیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’جب یہ کراچی میں تھے تو کسی میڈیا والے کو دعا کا انٹرویو نہیں لینے دیا گیا اب اس زنیرہ نامی لڑکی نے کیسے انٹرویو کرلیا، اسے یقیناً ظہیر کے گھر والوں نے پیسہ کھلایا ہوگا تبھی وہ باآسانی ان تک پہنچ گئی‘۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *