Breaking News

بھارت نے چین کو کہہ کر عالمی فورم پر پاکستان کا راستہ روک دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت نے برکس کانفرنس میں گلوبل ڈویلپمنٹ پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرے میں پاکستان کو شرکت کی دعوت رکوا دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس مذاکرے کا انعقاد برکس کانفرنس کے دوران ورچوئل طریقے سے ہوا، جس میں دو درجن سے زائد ایسے ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو برکس کے رکن نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس مذاکرے میں پاکستان کی عدم شرکت پر عالمی سطح پر حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ پاکستان چین کا کلیدی سٹریٹجک پارٹنر اور دوست ملک ہے اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا سب سے بڑا حصہ بھی پاکستان میں بن رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی طرف سے اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی تاہم پیر کے روز دفتر خارجہ کی طرف سے بالآخر اس معاملے پر ایک بیان جاری کر دیا گیا۔ اس بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستان کو بھی اس مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جانی تھی تاہم برکس کے ایک رکن ملک نے رکوا دی۔ بیان میں کہا گیا کہ ”ہم برکس میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ اس بار میٹنگ میں گلوبل ڈویلپمنٹ پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی ترقی پذیر ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ تاہم برکس کا ایک رکن ملک پاکستان کو دعوت دینے کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔“ دوسری جانبٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکسز کی بھرمار اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو مشترکہ طور پر ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے انہیں سنگین مسائل درپیش ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *