Breaking News

موت کا ایک وقت مقرر ہے۔۔اچانک دل کا دورہ۔۔تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ماضی کے نامور اداکار اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ جن کی موت سے بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں پیدا ہو گیا تھا تاہم اب ایک اور افسوس نا ک خبر کے سامنے آنے پر ہر کوئی پریشان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جولائی میں انتقال کرنے والے لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بابو کی بھی طبیعت اب خراب ہوگئی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ بھارتی میڈڈیا کے مطابق سابق اداکارہ سائرہ بانو کو ممبئی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے۔ 77 سالہ سائرہ بانو کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی دوست فیصل فاروقی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ بانو کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔ فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مکمل نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔  دوسری جانب میڈیا کے مطابق بھارت کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں خارش، جوڑوں میں شدید درد، سردرد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا۔ معالجین ابھی تک اس پراسرار کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم اس بیماری سے 6 اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔ شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے ڈینگی سمیت کئی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *